رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

محمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہے

محمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہے
فائل فوٹو: پاکستانی فاسٹ بالر محمد عباس راولپنڈی ٹیسٹ میں — تصویر: بشکریہ cricinfo.com

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عباس نے کہا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کرنا خوش آئند ہے۔ کافی عرصے بعد پاکستان نے ٹیسٹ سیریز جیتی ہے، جس پر وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بالنگ کرتے رہے ہیں، اس لیے ثاقب خان کے انجرڈ ہونے کے بعد اضافی ذمہ داری سنبھالنے میں انہیں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ ان کی کوشش تھی کہ ٹیم کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ٹیسٹ سیریز میں بھی انہوں نے وکٹیں حاصل کیں، تاہم سیریز نہ جیتنے کی وجہ سے وہ ان کارکردگیوں سے زیادہ لطف اندوز نہیں ہو سکے۔

فٹنس برقرار رکھنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں اپنی خوراک اور ٹریننگ پر خصوصی توجہ دینا پڑتی ہے تاکہ کپتان کو ضرورت کے وقت بھرپور کارکردگی دکھانے کے لیے دستیاب رہ سکیں۔

محمد عباس نے بتایا کہ وہ رواں سال اپریل سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں، اب چند ہفتے آرام کریں گے اور اگلی سیریز سے ایک ماہ قبل دوبارہ بالنگ شروع کر دیں گے۔

واضح رہے کہ محمد عباس نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کر کے پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہیں میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اعتماد ڈیسک

اشتہار