رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 10° صاف 20° / 9°فجر 05:40ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا پرانا نام ارباب نیاز اسٹیڈیم بحال کرنے کا فیصلہبنوں: امن جرگے پر خوارج کا کواڈ کاپٹر حملہ، 14 شہری زخمیمحسن نقوی کا بغیر نام لیے ایک وزیر کو انتباہ، کاروباری افراد کا دفاعبلاول بھٹو: ایران امریکا مذاکرات ناکام ہوئے تو کشیدگی پھیل سکتی ہے، پاکستان پُرامیدنئے صوبوں کے قیام پر مشاورت جلد نتیجہ خیز ہوگی: خواجہ آصفویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم کی اسکاٹ لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکستکراچی: تاجک پاپ اینسمبل کی پی اے سی سی میں شاندار پرفارمنسحسین نقی کے انتقال پر عظمیٰ بخاری کا گہرے دکھ کا اظہارایران اور امریکا کے مذاکرات تعطل کا شکار، یورینیم بنیادی تنازع بن گیادالبندین: دہشت گردوں کی مسافر بس پر فائرنگ، ڈرائیور سمیت 4 مسافر زخمینیتن یاہو کا ٹرمپ پر ایران کے خلاف نئے حملوں کے لیے دباؤوزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا سرکاری دورہ کریں گے

دبئی میں آئی ایل ٹی20 کے پانچویں سیزن کا شاندار آغاز

دبئی میں آئی ایل ٹی20 کے پانچویں سیزن کا شاندار آغاز
فائل فوٹو: دبئی اسٹیڈیم میں آتش بازی کا منظر — تصویر: بشکریہ dubaieye1038.com

دبئی: ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (آئی ایل ٹی20) کے پانچویں سیزن کا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا۔ تقریب میں موسیقی، رقص اور آتش بازی کے دلکش مظاہرے نے شائقین کو محظوظ کیا۔

سیزن کے افتتاح سے قبل منعقدہ تقریب میں لیگ کا نیا ترانہ بھی پیش کیا گیا، جبکہ معروف کلاسیکل گلوکار احمد الہوسانی نے متحدہ عرب امارات کا قومی ترانہ پیش کیا۔ تقریب کا اختتام شاندار آتش بازی کے مظاہرے سے ہوا، جس سے دبئی کا آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔

لیگ اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے درمیان اسپرٹ آف کرکٹ کے فروغ کے لیے شراکت داری کے تحت تمام چھ فرنچائزز کے کپتانوں اور کھلاڑیوں کے نمائندوں نے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین شپ کے اصولوں پر عمل کرنے کے عہد نامے پر دستخط کیے۔

اس موقع پر ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے جیسن ہولڈر، ڈیزرٹ وائپرز کے شاداب خان، دبئی کیپیٹلز کے سیم بلنگز، گلف جائنٹس کے ہینرک کلاسن، ایم آئی ایمریٹس کے کیرون پولارڈ اور شارجہ واریئرز کے ٹم سیفرٹ نے اپنی ٹیموں کی نمائندگی کی۔

آئندہ چار ہفتوں کے دوران ایونٹ کے 34 میچز دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 دسمبر 2026 کو اتوار کے روز ہوگا۔

اشتہار