آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دی

لاہور: پاکستان کے سینئر ٹینس اسٹار خرم امتیاز نے تھائی لینڈ کے شہر پٹایا میں جاری آئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز ٹور ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مینز 55 سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں فتح حاصل کر لی ہے۔
گریٹا اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے سخت مقابلے میں خرم امتیاز نے منگولیا کے بایسگالان ساندویجاو کو ایک گھنٹہ 50 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں 36 اور 46 سے شکست دی۔
پاکستانی کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں برتری حاصل کی، تاہم دوسرے سیٹ میں وہ 42 سے پیچھے تھے۔ اس نازک مرحلے پر انہوں نے زبردست کم بیک کیا اور لگاتار چار گیمز جیت کر سیٹ اور میچ اپنے نام کیا۔
دیگر میچوں میں پاکستان کے فرقان الدین خان کو بھارت کے چوتھے سیڈڈ نشاد جے پرکاش کے خلاف پہلے سیٹ میں 22 کی برابری پر کہنی کی پرانی انجری کے باعث ریٹائر ہونا پڑا۔
جبکہ مینز 70 سنگلز میں پاکستان کے وقار نثار کو جاپان کے یوتکاکا آرائی کے ہاتھوں 06، 16 سے شکست ہوئی۔
اتوار کو کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل میں خرم امتیاز کا مقابلہ آسٹریلیا کے تیسرے سیڈڈ ڈیمین پاؤنڈ سے ہوگا۔











