میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلان

شمالی وزیرستان: ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں حالیہ فوجی کارروائی کے بعد امن قائم ہونے پر مقامی لوگوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے بعد دہشت گرد علاقے سے فرار ہوگئے۔ جب فوجی جوان میر علی کے لوگوں کے پاس گئے تو شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
ایکسپریس کے مطابق بچوں نے بھی فوجیوں کو دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا اور ان سے ہاتھ ملایا۔
علاقے کے مشران نے امن کی بحالی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
میر علی کے شہریوں نے کہا کہ انہیں دہشت گردی نہیں، امن چاہیے۔ ان کے بقول وہ خارجین کے نہیں بلکہ بہادر افواج کے ساتھ ہیں اور یہ ان کا حتمی فیصلہ ہے۔
اشتہار











