رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال

پیٹرولیم لیوی میں مزید کمی: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات اہم مرحلے میں

پیٹرولیم لیوی میں مزید کمی: حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات اہم مرحلے میں
فائل فوٹو: جماعت اسلامی کا مرکز منصورہ — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو مزید ریلیف دینے اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ دونوں فریقوں کی تکنیکی کمیٹیوں کے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد تجاویز کے مسودے بھی تیار کر لیے گئے ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان 24 یا 25 نومبر کو متوقع ملاقات میں عوامی ریلیف کے حتمی پیکیج کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

مذاکرات کی تفصیل

جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ لیاقت بلوچ کی قیادت میں وفد نے جمعرات کو دفتر خارجہ میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کی۔ حکومتی وفد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال اور بلال اظہر کیانی شامل تھے، جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید فراست شاہ، ضیاء الدین انصاری اور عنایت اللہ خان نے مذاکرات میں شرکت کی۔

مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کے نتیجے میں پیٹرول پر 146 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 200 روپے سے زائد فی لیٹر ریلیف ملا ہے، جبکہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں بھی 16 روپے 36 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے لیوی میں مزید کمی کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت بجٹ سے قبل اسے بتدریج اس سطح پر لایا جائے گا جہاں سے اس میں اضافہ کیا گیا تھا۔

لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیراعظم ریلیف پروگرام کو وسعت دینے کی تجویز زیر غور ہے، جس کے تحت ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ساڑھے بارہ ایکڑ تک زرعی زمین رکھنے والے کاشتکاروں کو ٹریکٹروں کے لیے ڈیزل پر ریلیف دینے کی تجویز بھی مذاکرات کا حصہ رہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے اور درآمد کیے جانے والے تیل کے لیے الگ الگ نرخ مقرر کرنے پر بھی بات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ریلیف دینے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم اس حوالے سے ریلیف کی منصفانہ تقسیم ایک بڑا چیلنج ہے، کیونکہ بعض افراد کے پاس سینکڑوں گاڑیاں موجود ہیں۔

لیوی اور متبادل ٹیکس پر مؤقف

مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ کی بعض پابندیوں اور مالی مشکلات سے بھی آگاہ کیا ہے، تاہم جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی ختم کرکے اس کی جگہ کیپٹل ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا سوال تھا کہ اگر ایف بی آر ٹیکس وصول کرنے میں ناکام ہے تو اس کی سزا عوام کو کیوں دی جائے۔

لیاقت بلوچ کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے غیر معمولی منافع کے معاملے پر حکومت نے جماعت اسلامی کا مؤقف تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کے عمل کی سست روی پر بھی حکومتی وفد کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ایل این جی کے معاملے پر لیاقت بلوچ نے بتایا کہ حکومت کے مطابق اس حوالے سے متعدد حکم امتناعی موجود تھے، جنہیں ختم کرانا ضروری تھا۔ ان کے بقول اسحاق ڈار نے آگاہ کیا کہ ایل این جی کے بڑے جہاز پہنچ گئے ہیں، جس سے گیس کی قیمتوں میں کمی آنے کی توقع ہے۔

مذاکرات میں سود کے خاتمے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت نے آئینی ترمیم کے ذریعے سود کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا، لیکن تاحال اس حوالے سے عملی پیش رفت دکھائی نہیں دے رہی۔ جماعت اسلامی نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف بھی اپنا مؤقف پیش کیا اور کہا کہ گورنر راج کے باوجود بدامنی میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت متعلقہ وزارتیں اور محکمے صوبوں کے حوالے کیے جائیں۔

لیاقت بلوچ نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کا جلسہ 22 نومبر کو کوئٹہ میں ہوگا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان 24 یا 25 نومبر کو متوقع ملاقات میں پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کے حتمی پیکیج سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔

اشتہار