ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غور

اسلام آباد: ایوان صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، قانون سازی کے امور اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری بحث پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ڈاکٹر فریال تالپور نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سہیل انور سیال بھی اجلاس میں موجود تھے۔
اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، خصوصاً متنازع امور پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے حکومت کے ساتھ قانون سازی کے مختلف معاملات پر ہونے والی بات چیت کے حوالے سے بھی باہمی مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق نئے صوبوں کے قیام پر جاری بحث کو بھی زیرِ غور لایا گیا اور اس حوالے سے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی۔
اشتہار











