رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کی جماعت اسلامی وفد سے فالو اپ ملاقات، ایندھن سبسڈی پر مشاورت

اسحاق ڈار کی جماعت اسلامی وفد سے فالو اپ ملاقات، ایندھن سبسڈی پر مشاورت
فائل فوٹو: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار — تصویر: بشکریہ pakistanhc.org.nz

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جماعت اسلامی کے وفد نے اسلام آباد میں فالو اپ ملاقات کی، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور موجودہ ایندھن سبسڈی اسکیم کے دائرہ کار کو بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جماعت اسلامی کا وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں نائب وزیراعظم سے ملا، جس میں سید فراست شاہ، عنایت اللہ اور ضیاء الدین انصاری شامل تھے۔ سرکاری جانب سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور سیکریٹری پیٹرولیم بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عام شہریوں پر مالی بوجھ کم کرنا اور عوامی فلاح کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی پیٹرولیم پالیسی میں کی گئی اصلاحات اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نائب وزیراعظم نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپریل 2026 سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں 133 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 162 روپے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ ملاقات میں ایندھن سے متعلق موجودہ سبسڈی اسکیم کو مزید وسعت دینے کے پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں اور سبسڈی سے متعلق معاملات پر جماعت اسلامی کے وفد کے ساتھ حتمی ملاقات وزیراعظم شہباز شریف کی موجودگی میں ہوگی۔

اشتہار