رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال

بیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہ

بیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہ
فائل فوٹو: بیرسٹر گوہر — تصویر: بشکریہ thenewslark.com

سیالکوٹ: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پیپلز پارٹی سے سندھ، خیبرپختونخوا اور قومی اسمبلی میں اپنی سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے تسلیم کیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے، ہماری سیٹیں ہم سے لے کر دوسری پارٹی میں بانٹی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ذاتی معالج کو جانے دیا جائے، تاکہ فیملی کی تسلی ہو۔ بانی پی ٹی آئی کوئی رعایت نہیں مانگ رہے، اپنا حق مانگ رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کو 72 گھنٹے سے زائد ہو چکے ہیں، چیف جسٹس کو ابھی تک نوٹس لے لینا چاہیے تھا۔ مزید تاخیر نہ کی جائے، کل بانی پی ٹی آئی کے خط کو بطور درخواست سماعت کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نئے صوبوں کے معاملے پر کہا کہ کتنے صوبے، کس حال میں اور کہاں کہاں بنیں گے، ابھی خد و خال واضح نہیں۔ اس میں سیاست سے کام نہیں لینا چاہیے، اس پر مشاورت سے رائے تب دیں گے جب کوئی ڈرافٹ آئے گا۔

اشتہار