ٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتی

بیجنگ: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور چین کے صدر شی جن پنگ نے سہ فریقی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں جوہری خطرات میں کمی اور جوہری پھیلاؤ کی روک تھام کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اعلامیے میں زور دیا گیا کہ جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتی اور اسے کبھی لڑا نہیں جانا چاہیے۔
اسی سلسلے میں چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو بڑے ممالک کے باہمی تعلقات کے حوالے سے چار نکات پیش کیے۔ ان کے مطابق بڑے ممالک درست طریقے سے مل کر چل سکتے ہیں اور عالمی امن کو مشترکہ طور پر سہارا دے سکتے ہیں۔
اشتہار











