رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال

مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہوں سے سیکیورٹی واپس، جے یو آئی کا شدید ردِعمل

مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہوں سے سیکیورٹی واپس، جے یو آئی کا شدید ردِعمل
فائل فوٹو: مولانا فضل الرحمان — تصویر: بشکریہ webpr.dunyanews.tv

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کی ڈیرہ اسماعیل خان اور اسلام آباد میں رہائشگاہوں سے تمام سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان اور اسلام آباد کی رہائشگاہوں سے حکومتی سیکیورٹی ہٹا لی گئی ہے۔ ان کے مطابق اسلام آباد میں رہائشگاہ کے باہر پولیس نے ناکہ بھی لگا دیا ہے اور گھر آنے والے مہمانوں سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں اشتعال دلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق پولیس نے ناکہ لگا رکھا ہے اور پوچھنے کے باوجود کوئی نہیں بتا رہا کہ ناکہ کیوں لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانون کے مطابق جو کہیں گے، اس پر عمل کریں گے، تاہم مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی کے حوالے سے فکرمند ہیں۔

جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لینے کو بدترین فسطائیت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں پر درجنوں خودکش حملے ہو چکے ہیں، ایسے میں سیکیورٹی اچانک کس کے حکم پر ختم کی گئی؟

ترجمان جے یو آئی نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیکیورٹی فوری بحال کی جائے، قائد جمعیت کی جان و سلامتی کے معاملے پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ پر عائد ہوگی۔

اشتہار