رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال

وزیراعظم: اداروں کی کارکردگی جانچنے کا نظام تشکیل، اہداف میں تاخیر برداشت نہیں

وزیراعظم: اداروں کی کارکردگی جانچنے کا نظام تشکیل، اہداف میں تاخیر برداشت نہیں
فائل فوٹو: وزیراعظم شہباز شریف — تصویر: بشکریہ orfonline.org

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں کی کارکردگی جانچنے کے لیے نظام تشکیل پا چکا ہے، اہداف میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہماری حکومت زراعت کے شعبے میں تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن سرپرستی اور بھرپور مالی معاونت فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت پی ایم او ایس کے تحت وزارت قومی غذائی تحفظ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پی ایم او ایس کی شکل میں وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کی کارکردگی جانچنے کا انتہائی موثر نظام تشکیل پا چکا ہے۔ اس نظام کے تحت دیے گئے اہداف اور ٹائم لائنز میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے پی ایم او ایس کو مزید بہتر اور کارگر بنانے اور متعلقہ اداروں کے درمیان ہم آہنگی اور رابطہ بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور زرعی شعبے کی پائیدار ترقی میں جدید تحقیق کو بنیادی اور کلیدی حیثیت حاصل ہے۔ جدید طریقوں سے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے حکومت ہر ممکن سرپرستی اور بھرپور مالی معاونت فراہم کرے گی۔

زرعی مشینری اور اسٹوریج

انہوں نے کہا کہ کاشتکاری کی لاگت میں کمی اور فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کے لیے جدید زرعی مشینری کا استعمال ناگزیر ہے، جس کی کاشتکاروں تک آسان فراہمی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں زرعی اجناس کی اسٹوریج کی صلاحیت بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کسانوں کی رجسٹریشن کے لیے 'میرا کسان' ڈیجیٹل ایپلی کیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

زرعی شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات بھی جاری ہیں۔ نیشنل ایگریکلچر اینڈ فوڈ سیکیورٹی ایڈوائزری کونسل تشکیل دی گئی ہے، جس کے سیکریٹریٹ نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اجلاس کو پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی تشکیلِ نو پر بھی بریفنگ دی گئی۔

کسانوں کو موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات کے نقصانات سے بچانے کے لیے فصلوں کی انشورنس کی کوریج ناگزیر ہے، اور زرعی انشورنس کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

موضوعات:
اشتہار