اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، ڈھائی گھنٹے میڈیکل ٹیم موجود رہی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا جمعرات کے روز خصوصی میڈیکل ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عارف کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم تقریباً ڈھائی گھنٹے تک اڈیالہ جیل میں موجود رہی اور دونوں قیدیوں کا الگ الگ طبی جائزہ لیا۔
ٹیم جدید طبی آلات کے ہمراہ جیل پہنچی، جہاں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے بلڈ پریشر کی جانچ کی گئی جبکہ آنکھوں کا بھی معائنہ کیا گیا۔ خون کے مختلف ٹیسٹوں کے لیے دونوں کے نمونے بھی حاصل کیے گئے۔
معائنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو الگ الگ سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔
تاہم جیل ذرائع نے طبی معائنے کے نتائج یا خون کے ٹیسٹوں کی رپورٹ سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
اشتہار











