رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال

راولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزم

راولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزم
فائل فوٹو: سری لنکن کرکٹر سونل دینوشا — تصویر: بشکریہ cricbuzz.com

راولپنڈی: سری لنکن کرکٹر سونل دینوشا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ ابھی ختم نہیں ہوا، ہماری کوشش ہوگی کہ چوتھے روز صبح مزید رنز بنا کر برتری میں اضافہ کریں۔

کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سونل دینوشا نے کہا کہ پہلی اننگز میں مشکلات کے باوجود ٹیم نے شاندار کم بیک کیا۔ وہ اپنی بیٹنگ یونٹ کی کارکردگی سے خوش ہیں، جبکہ پاکستانی بولرز نے پہلی اننگز میں بہت اچھی بولنگ کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری اننگز میں سری لنکن بلے بازوں نے صبر و تحمل سے بیٹنگ کی۔ جتنا زیادہ اسکور کریں گے، ٹیم کے لیے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

سونل دینوشا نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ یہاں مشکل کنڈیشنز میں کھیلنا کھلاڑیوں کے لیے مفید ہے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور سکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کی سکیورٹی کو اولین ترجیح دی گئی اور بہترین میزبانی کی گئی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنا لیے ہیں اور پاکستان کے خلاف 82 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ اس کی ایک وکٹ باقی ہے۔

موضوعات:
اشتہار