رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° جزوی بادل 20° / 9°فجر 05:38ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
میر علی میں فوجی کارروائی کے بعد امن، شہریوں اور مشران کا تعاون کا اعلانصومالیہ کا یو اے ای کے سفیر کو 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم، اپنا سفیر بھی واپس بلا لیاپاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی 24 دسمبر تک بڑھا دیپیٹرول ایک روپے مہنگا، نئی قیمت 323 روپے فی لیٹر، ڈیزل 355 روپے پر برقرارایوان صدر میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس، نئے صوبوں اور قانون سازی پر غورٹرمپ، پوتن اور شی کا مشترکہ اعلامیہ: جوہری جنگ جیتی نہیں جا سکتیانتھروپک کی نیس ڈیک پر شاندار لسٹنگ، مالیت 1.8 ٹریلین ڈالر تک پہنچنے کا امکانعالمی عدالتِ انصاف نے میانمار کو روہنگیا نسل کشی کا ذمہ دار قرار دے دیاآئی جی اسلام آباد کی ننھے شطرنج کے کھلاڑی عبدالرحمن سے ملاقات، ہر ممکن معاونت کی یقین دہانیبیرسٹر گوہر کا پیپلز پارٹی سے سیٹیں واپس کرنے کا مطالبہراولپنڈی ٹیسٹ: سونل دینوشا کا میچ ابھی ختم نہ ہونے اور مزید رنز بنانے کا عزمفلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام پر پنجاب اسپیکر سے پروڈیوسرز کا تبادلہ خیال

سرمایہ کاروں کی رکاوٹیں دور کرنا ضروری، کاروبار حکومت کا کام نہیں: وزیراعظم

سرمایہ کاروں کی رکاوٹیں دور کرنا ضروری، کاروبار حکومت کا کام نہیں: وزیراعظم
فائل فوٹو: وزیراعظم شہباز شریف — تصویر: بشکریہ orfonline.org

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو درپیش رکاوٹیں، سرخ فیتہ، بیوروکریٹک اور طریقہ کار کی غیرضروری تاخیر دور کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ، نجی شعبے کو بااختیار بنانا اور ساختی اصلاحات جاری رکھنا ہوں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ گزشتہ 75 برس کے تجربات سے سبق سیکھ کر اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض معاملات برسوں تک حل نہیں ہوتے، اس لیے نظام میں شفافیت یقینی بنانا ضروری ہے اور حکومت اس کے لیے بھرپور کوشاں ہے۔

وہ جمعرات کو امریکن بزنس کونسل آف پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیراعظم کے مشیر ہارون اختر خان، کابینہ اراکین، کونسل کے ارکان اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

معیشت کی صورتحال

وزیراعظم نے کہا کہ 2023 میں پاکستان کو ڈیفالٹ کا سنگین خطرہ درپیش تھا، تاہم آج ملک کے مجموعی ذخائر تقریباً 27 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ مہنگائی کی شرح 32 فیصد سے کم ہو کر ساڑھے 11 فیصد اور پالیسی ریٹ ساڑھے 23 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی بحران نے دنیا کی طاقتور ترین معیشتوں کو بھی متاثر کیا ہے، اس کے باوجود پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پاکستان خطے میں امن کی بحالی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے اور ایران و امریکا کے ساتھ دوست اور برادر ممالک کی معاونت سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حالیہ بجٹ میں 400 ارب روپے کی ٹیکس رعایتیں دی گئی ہیں، جو آئی ایم ایف پروگرام کے تحت بھی ممکن ہوئیں۔ ان کے مطابق ریکوڈک پر گزشتہ 20 برس سے صرف باتیں ہوتی رہی ہیں، تاہم گزشتہ دو سے تین برس کے دوران پہلی مرتبہ اس پر عملی کام شروع ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت، مصنوعی ذہانت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معدنیات میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ پاکستان امریکی زرعی مصنوعات، بشمول سویابین، کی زیادہ درآمدات کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے، جبکہ امریکی منڈی میں پاکستانی جراحی آلات اور کھیلوں کے سامان کے لیے وسیع مواقع تلاش کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:
اشتہار