ابو ظہبی ٹی 10: شاداب خان کی 76 رنز کی طوفانی اننگز، یقینی شکست فتح میں بدل گئی

ابو ظہبی: پاکستان کے آل رائونڈر شاداب خان نے ابو ظہبی ٹی 10 لیگ میں دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا۔
شاداب خان نے یو اے ای بلز کی نمائندگی کرتے ہوئے رائل ڈیزرٹ چیمپئن کے خلاف محض 16 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور اپنی ٹیم کو اہم میچ میں کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ اننگز ٹی 10 لیگ میں پاکستانی بیٹرز کی جانب سے دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔
اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے 2018 میں صرف 14 گیندوں پر ففٹی بنا کر پاکستانی کھلاڑی کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
یو اے ای بلز کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 45 رنز درکار تھے، جو شاداب خان نے آخری گیند سے ایک گیند قبل ہی بنا دیے۔ انہوں نے صرف 21 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔
موضوعات:کرکٹ
اشتہار











