ٹرمپ انتظامیہ کا چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف کا منصوبہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے چین، یورپی یونین سمیت 14 بڑے تجارتی شراکت داروں کی درآمدی مصنوعات پر نئے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ اس کے تحت چینی مصنوعات پر 20 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا جائے گا۔
امریکی حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان ممالک کی صنعتی پالیسیوں اور اضافی پیداواری صلاحیت کے باعث امریکی صنعت کو درپیش مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے۔
مجوزہ منصوبے کے تحت چین، یورپی یونین، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، تائیوان اور دیگر تجارتی شراکت داروں کی مصنوعات کو نئے درآمدی ٹیکسوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حکام کے مطابق چینی مصنوعات پر 20 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کی تجویز ہے، جو پہلے سے نافذ بعض محصولات کے علاوہ ہوگا۔
تاہم نئے محصولات کا نفاذ عوامی مشاورت اور سماعت کے مراحل مکمل ہونے کے بعد متوقع ہے۔ امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر نے 14 بڑے تجارتی شراکت داروں کے خلاف تحقیقات کے بعد یہ نئی ٹیرف تجاویز پیش کی ہیں۔
اعتماد ڈیسک











