رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 15° صاف 19° / 7°فجر 05:43ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بندآئرلینڈ کرکٹ ٹیم جنوری 2027 میں پہلی بار پاکستان کا دورہ کرے گی

کویت پر ایرانی ڈرون حملے میں دو اطالوی ہلاک، تہران کی تردید

کویت پر ایرانی ڈرون حملے میں دو اطالوی ہلاک، تہران کی تردید
فائل فوٹو: کویت میں ڈرون حملے کا مقام — تصویر: بشکریہ english.news.cn

کویت سٹی: کویت کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ایرانی ڈرون حملے میں دو اطالوی شہری ہلاک ہوئے، جبکہ ایک پاکستانی سمیت دو افراد زخمی ہوئے۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تایانی نے سینیٹ کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر دو بجے متعدد ایرانی ڈرونز نے کویت میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں فضائی دفاع کے ریڈار کا ایک مرکز بھی شامل تھا۔ ان کے مطابق وہاں رئنمیٹل کمپنی کے دو اطالوی ماہرین کام کر رہے تھے، جو حملے میں مارے گئے۔ اطالوی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ دونوں افراد جرمن اسلحہ ساز کمپنی رئنمیٹل کے لیے کام کرتے تھے۔

اس سے قبل کویتی مسلح افواج نے اعلان کیا تھا کہ کئی حملہ آور ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے۔ کویتی وزارتِ دفاع نے ایکس پر لکھا کہ ایرانی حملے میں ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارت کے مطابق ڈرونز کو روکنے کی کارروائی کے دوران ایک کویتی شہری، دو اطالوی اور ایک پاکستانی سمیت چار افراد ڈرون کے ملبے یا شیل کے ٹکڑوں سے زخمی ہوئے۔

روئٹرز نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی کا بیان نقل کیا ہے کہ ایرانی فوج نے خطے میں کوئی جارحانہ یا فوجی کارروائی نہیں کی۔

دوسری جانب سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ایکس پر بتایا کہ یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوب مغرب میں جازان آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ شہریوں اور سول تنصیبات کو نشانہ بنانے پر فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

موضوعات:
اشتہار