ایران پر بحری ناکہ بندی تاریخ کی سب سے بڑی ناکہ بندی ہے: ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکا کی عائد کردہ بحری ناکہ بندی تاریخ کی سب سے بڑی بحری ناکہ بندی ہے۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران پر جو بحری ناکہ بندی نافذ کی ہے، وہ ماضی میں کسی بھی ناکہ بندی کے مقابلے میں سب سے بڑی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوجی دباؤ اور اقدامات سے ایران کی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور امریکا اپنے مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔
اشتہار











