رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 13° صاف 23° / 12°فجر 05:32ظہر 12:16عصر 16:01مغرب 17:38عشا 19:00
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
ماہرہ خان: حمل اور زچگی کے بعد عورت کا سلوک کبھی نہیں بھولتیبلاول بھٹو کا وزیراعظم سے مطالبہ: پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیں، اپوزیشن سے نئے جھگڑے نہ چھیڑیںامریکی وزیرِ دفاع ہیگسیتھ کے خلاف ایوانِ نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد پر ووٹنگ آجاین ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اور چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ کا معاملہ: بورڈ کی تحقیقات، ٹرمپ کے مطابق ایف بی آئی بھی متحرکچشمہ-5 جوہری بجلی گھر کے گنبد کی تنصیب کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکتسموگ: لاہور میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کا وینیو تبدیل ہونے کا امکانبانی پی ٹی آئی اور وکلا کی اڈیالہ جیل میں ملاقات آج سہ پہر 3 بجے ہوگینوشکی: گوشت مارکیٹ میں فائرنگ، جہانزیب سمیت 3 افراد جاں بحقبلاول بھٹو: سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، حکمرانی کے لیے نہیںعمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرا دی گئیشنگھائی امپورٹ ایکسپو: چین کا دنیا کے ساتھ مواقع بانٹنے کا عزمپہلا ٹیسٹ: خراب روشنی سے دوسرا روز متاثر، سری لنکا 3 وکٹوں پر 114 رنز

بلاول بھٹو: سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، حکمرانی کے لیے نہیں

بلاول بھٹو: سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، حکمرانی کے لیے نہیں
فائل فوٹو: بلاول بھٹو زرداری — تصویر: بشکریہ thenews.com.pk

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سیاست میں عوام کی خدمت کے لیے آئے ہیں، ان پر حکمرانی کرنے نہیں آئے۔

وہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ فار فلڈ ری ہیبلیٹیشن کے تحت 10 لاکھ گھروں کی تکمیل کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج سندھ حکومت نے تاریخ رقم کی ہے اور دنیا میں یہ ہاؤسنگ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور دنیا معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔ معاشی بحران اور بے روزگاری میں یہ گھر ایک تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ہم نے صرف گھر نہیں بنایا بلکہ لوگوں کو گھر کا مالک بنایا، یہ سب سے بڑا لینڈ ٹرانسفر کا منصوبہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جن کے پاس مالکانہ حقوق نہیں تھے انہیں مالک بنایا گیا۔ گھر کی خواتین کے پاس مالکانہ حقوق اور بینک اکاؤنٹ بھی ہے، یہ صرف گھر بنانے کا نہیں بلکہ خواتین کو مضبوط بنانے کا منصوبہ بھی ہے۔ یہ گھر خواتین کے نام پر ٹرانسفر کیے گئے ہیں، اور یہ 10 لاکھ گھر روزگار کا بھی بڑا موقع بنے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ سیاست دان امیر طبقے کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، جبکہ ان کے خیال میں غریب عوام کو ریلیف دیا جائے، اس سے ملک ترقی کرے گا۔ کاروباری اور امیر طبقے کے کہنے پر نہیں بلکہ غریب آدمی کے کہنے پر چلیں تو ملک ترقی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام سیاسی جماعتوں کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ ان کے مسائل حل کریں، نہ کہ آپس میں لڑیں۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب سے کئی علاقے متاثر ہوئے۔ ہم نے متاثرین سے وعدہ کیا تھا کہ انہیں گھر بنا کر دیں گے، اور تین سال میں 10 لاکھ گھر بنا کر دے چکے ہیں، مزید 10 لاکھ گھر بنا کر دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے وقت وفاقی وزرا ان کی مخالفت کرتے تھے۔ بلوچستان میں وفاقی حکومت نے ذمہ داری لی اور سندھ میں ہم نے ذمہ داری لی۔ وفاقی حکومت نے تین سال میں 30 ہزار گھر بنائے جبکہ ہم نے 10 لاکھ گھر بنائے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے کہتا ہوں کہ کرپشن کی مانیٹرنگ کرنے والوں کو اس منصوبے کی مانیٹرنگ کرنے کو کہیں، میں دعویٰ کرتا ہوں کہ اس ہاؤسنگ منصوبے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 2023 کے سیلاب میں سندھ کے تعلیمی ادارے تباہ ہوئے، ہر سیلاب کے بعد ان اداروں کو بار بار بنایا گیا۔ سندھ میں خواندگی کی شرح کم ہے اور زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔

بلاول بھٹو نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کا ساتھ دیا۔ ان کے مطابق ان سے پہلے کے وزیراعظم نے سیلاب میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کی ٹیم سے ملاقات ہوئی، جس میں طے پایا کہ آپس کی کوآرڈینیشن مزید بہتر کی جائے گی۔ جو ذمہ داری وفاق کی ہے وہ پوری کرے گا اور جو ہماری ہے وہ ہم پوری کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ دعا ہے کہ اسلام آباد والے بھی حکمرانی کے بجائے عوام کی خدمت کا سوچیں۔

اشتہار