رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: بند کورائی پولیس اسٹیشن پر بارود بھری گاڑی کا حملہ ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان: بند کورائی پولیس اسٹیشن پر بارود بھری گاڑی کا حملہ ناکام
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Pakistani police personnel guarding a checkpoint in Khyber Pakhtunkhwa — تصویر: بشکریہ khaama.com

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ کا مبینہ طور پر سب سے بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ تحصیل پہاڑپور کے علاقے بند کورائی میں پولیس اسٹیشن پر گزشتہ شب تقریباً دو بجے نامعلوم دہشت گردوں نے بارود سے بھری سوزوکی وین کے ذریعے بڑا حملہ کیا، تاہم پولیس کی بروقت اور بھرپور جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور تھانے میں داخل نہ ہو سکے اور فرار ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں 600 سے 800 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، تاہم اس حوالے سے سرکاری تصدیق سامنے آنا باقی ہے۔

دہشت گردوں نے تھانے کے مرکزی گیٹ کے قریب کھڑی بارود سے بھری سوزوکی وین کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کی شدت سے تھانے کا مرکزی گیٹ، قریبی مسجد، دیواریں اور عمارت کے مختلف حصے متاثر ہوئے۔

دھماکے کے فوری بعد دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جو کافی دیر تک جاری رہا۔ دہشت گردوں کی جانب سے مارٹر گولے بھی فائر کیے گئے تاہم خوش قسمتی سے یہ گولے پھٹ نہ سکے۔ پولیس اہلکاروں نے جرات مندی سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کو تھانے میں داخل ہونے سے روک دیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی پہاڑپور، ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان اور ایس پی سی ٹی ڈی محمد افتخار شاہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور آپریشن کی نگرانی کی۔ دہشت گرد اندھیرے اور گھنے جنگل کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔

حملے میں پولیس کے چند اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔

واقعے کے بعد آر پی او ڈیرہ رینج غلام مبشر میکن اور ڈی پی او ڈیرہ ضیا الدین احمد نے بند کورائی پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا، متاثرہ عمارت اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور حملے کو ناکام بنانے پر جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔

حملے کے دوران مقامی افراد نے بھی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور اہلکاروں کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے علاوہ فرار ہونے والے حملہ آوروں کا تعاقب بھی کیا۔

اس حملے کو اپنی نوعیت، دھماکے کی شدت اور مبینہ طور پر استعمال ہونے والے بھاری بارودی مواد کے باعث ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے ایک غیر معمولی واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اشتہار