بلوچ کالونی میں عمارت گرنے کا واقعہ، صدر زرداری کا امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچ کالونی میں عمارت گرنے کے واقعے پر امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
صدر مملکت نے تعمیراتی معیار، نقشوں اور متعلقہ اداروں کی نگرانی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی غفلت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
موضوعات:آصف علی زرداری
اشتہار











