رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 16° صاف 20° / 8°فجر 05:44ظہر 12:20عصر 15:55مغرب 17:31عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
گوادر: وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی آمد، ترقیاتی منصوبوں کا اعلیٰ سطحی اجلاسریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل چھٹیعمان کے قریب سمندری بارودی سرنگوں سے دو آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئیانتخابی اصلاحات کمیٹی پر ڈیڈلاک، حکومت پی ٹی آئی کے بغیر کمیٹی بنانے پر غورکم جونگ ان: شمالی کوریا ایٹمی ہتھیاروں سے کبھی دستبردار نہیں ہوگارانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر جیت لیاٹرمپ نے ایران کے خلاف تمام آپشنز کھلے رکھے ہیں: جیرڈ کشنرمکہ معاہدے کے رکن ممالک کا اسلام آباد اجلاس، یمن کی صورتحال ایجنڈے میں شامل: خواجہ آصفامریکی حمایت کے بغیر بھی ایران پر حملے کے لیے تیار ہیں، اسرائیلی فوجبلاول بھٹو کا نئے صوبوں پر ریفرنڈم کی مخالفت، پارلیمنٹ کے ذریعے فیصلے پر زوراذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 5-5 سے برابر، ملائیشیا فائنل میںبلوچستان بھر میں جے یو آئی کا احتجاجی دھرنا، اہم شاہراہیں بند

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے جنوری کے آخر تک فنڈز موجود

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے جنوری کے آخر تک فنڈز موجود
فائل فوٹو: امریکی کانگریس کی عمارت کیپیٹل ہل — تصویر: بشکریہ english.ajel.sa

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے امریکا کے پاس جنوری کے آخر تک فنڈز موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے کانگریس میں ڈیموکریٹس کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہوں نے جنگ روکنے کی کوشش کی تو امریکا کی فوجی کامیابی شکست میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ جنوری میں ڈیموکریٹس کے کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں کے حوالے سے ان کے اختیارات محدود ہو سکتے ہیں، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ حزب اختلاف کی جماعت جنگ کو قبل از وقت ختم کرنے پر مجبور نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی کارروائیوں کے نتیجے میں ایران کی بحریہ، فضائیہ اور فضائی دفاعی نظام تباہ ہو چکے ہیں جبکہ اس کی قیادت بھی ختم ہو چکی ہے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا جب چاہے جنگ ختم کر سکتا ہے اور ایران میں حکومت کی تبدیلی کبھی ان کا بنیادی مقصد نہیں رہی، بلکہ ان کی اصل ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

اشتہار