رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 20° / 8°فجر 05:41ظہر 12:19عصر 15:56مغرب 17:32عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی قومی پالیسی منظور کر لیایران کی زمینی ناکہ بندی ناممکن، عباس عراقچی کا دعویٰوزیراعظم کی گورنر خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مکمل وفاقی تعاون کی یقین دہانیآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا 11 دسمبر کو اجلاس، پاکستان کی اگلی قسط کی منظوری کا امکانمولانا فضل الرحمان کی لاہور میں نقل و حرکت محدود، جے یو آئی ف کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستسلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے میں 3-2 سے ہرا دیاوزیراعظم کی وزرا کو ہدایت: نئے صوبوں پر ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے گریز کریںرائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی نیپال اے کو 96 رنز سے شکستٹیکس جمع نہ کرانے پر قانونی کارروائی ہوگی: علی پرویز ملکلاہور قلندرز نے کمندو مینڈس کو ڈائریکٹ سائن کر لیاحکومتِ بلوچستان کا دہشتگردوں کی معلومات پر کروڑوں روپے انعام کا اعلانایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

ایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل

ایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل
فائل فوٹو: ایران کے سپریم لیڈر کا آبادی بڑھانے پر زور، جلد شادی اور زیادہ بچوں کی اپیل — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

تہران: ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے ملک میں آبادی بڑھانے پر زور دیتے ہوئے شہریوں کو جلد شادی، بہتر صحت، بچوں کی پیدائش اور خاندانی نظام کو مضبوط بنانے کی ترغیب دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام کے مطابق انہوں نے چوتھے قومی آبادی میں اضافے کے ایوارڈ کی تقریب کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آبادی میں اضافہ ایران کی سائنسی، ثقافتی، اقتصادی اور سماجی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے آبادی میں اضافے کو دشمنوں کے خطرات اور عزائم کا مقابلہ کرنے سے بھی جوڑا اور کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کے خواہش مند ایرانیوں کو آئندہ نسلوں کے تسلسل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اس مقصد کو ایک نئی اسلامی تہذیب کے تصور سے بھی منسلک کیا اور خاندانی زندگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

ان کے پیغام میں جلد شادی، صحت کی بہتر سہولیات اور بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کو آبادی میں اضافے کے اہم عوامل قرار دیا گیا ہے۔

مجتبی خامنہ ای نے کم عمری میں شادی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے خاندانی نظام کو مرکزیت دینے والے معاشرتی کلچر کے فروغ پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ مجتبی خامنہ ای نے مارچ کے اوائل میں اپنے والد علی خامنہ ای کی جگہ ایران کے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا تھا۔ علی خامنہ ای رواں سال فروری میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شروع ہونے والی جنگ کے ابتدائی فضائی حملوں میں شہید ہو گئے تھے۔

مجتبی خامنہ ای ذمے داری سنبھالنے کے بعد سے اب تک عوامی سطح پر منظر عام پر نہیں آئے۔

موضوعات:
اشتہار