رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ

سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان ہاکی ٹیم کی امریکا کے خلاف 5-1 سے کامیابی

سلطان اذلان شاہ کپ: پاکستان ہاکی ٹیم کی امریکا کے خلاف 5-1 سے کامیابی
فائل فوٹو: فائل فوٹو: Generic photo of the Pakistan men's hockey team, the institution in the headline — تصویر: بشکریہ fih.hockey

ایپوہ: 32ویں سلطان اذلان شاہ کپ 2026 کے لیگ مرحلے کے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکا کو 5-1 گول سے شکست دے دی اور ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی سمیٹ کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن مستحکم کر لی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے مقابلے میں گرین شرٹس نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔

پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف نے 18ویں منٹ میں پہلا گول اسکور کیا، جس کے تین منٹ بعد 21ویں منٹ میں سفیان خان نے گول کر کے برتری کو دوگنا کر دیا۔

امریکا کی جانب سے چراسیکا سیکائی نے 31ویں منٹ میں ایک گول کر کے فرق کم کرنے کی کوشش کی، تاہم اگلے ہی منٹ یعنی 32ویں منٹ میں محمد عماد نے گول داغ کر پاکستان کو ایک بار پھر نمایاں برتری دلا دی۔

تیسرے کوارٹر کے اختتامی لمحات میں 46ویں منٹ میں ابوبکر محمود نے چوتھا گول اسکور کیا، جبکہ 58ویں منٹ میں حنان شاہد نے پانچواں گول کر کے امریکا کے خلاف پاکستان کی 5-1 سے یکطرفہ فتح پر مہر ثبت کر دی۔

موضوعات:
اشتہار