رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ

بابر اعظم سے بار بار سوالات پر مائیک ہیسن کا صحافیوں کو ٹیم کی کارکردگی پر توجہ دینے کا مشورہ

بابر اعظم سے بار بار سوالات پر مائیک ہیسن کا صحافیوں کو ٹیم کی کارکردگی پر توجہ دینے کا مشورہ
فائل فوٹو: پاکستان کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن — تصویر: بشکریہ geosuper.tv

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی مسلسل خراب بیٹنگ کارکردگی سے متعلق بار بار سوالات پوچھنے پر صحافیوں کو ٹیم کی کارکردگی پر توجہ دینے کا مشورہ دے دیا۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن بابر اعظم کی بیٹنگ میں طویل عرصے سے سنچری نہ بنانے سے متعلق ایک اور سوال پر خفا ہو گئے۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں بیٹنگ اوسط کے حوالے سے پریشان نہیں، جو تقریباً 50 ہے۔ میں اس بارے میں گزشتہ پریس کانفرنسز میں بھی جواب دے چکا ہوں۔

مائیک ہیسن نے کہا کہ سچ کہوں تو اب ان سوالات سے تنگ آ چکا ہوں۔ ہر پریس کانفرنس میں ایک ہی سوال بار بار پوچھا جاتا ہے۔ بابر اعظم کی ٹیسٹ کرکٹ میں اوسط تقریباً 50 ہے، اس لیے ہمیں ان کی کارکردگی پر کوئی تشویش نہیں۔ میں وہی جواب دوں گا جو گزشتہ بار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم ہر بار ایک ہی سوال پر بات کرنا چھوڑ کر میدان میں جاری کرکٹ کے بارے میں سوالات کر سکتے ہیں؟ پاکستان ٹیم یہاں اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، اس لیے اس پر توجہ دی جانی چاہیے۔

اشتہار