رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ

ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

ایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
فائل فوٹو: آبنائے ہرمز — تصویر: بشکریہ atlasinstitute.org

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی یونٹوں نے آبنائے ہرمز کے اوپر پرواز کرنے والا ایک اور جدید امریکی جاسوس ڈرون طیارہ نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے، جو اب تک مار گرایا جانے والا اٹھاونواں امریکی ڈرون ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا پر نشر ہونے والے بیان میں پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ جدید ایم کیو نائن جاسوس طیارہ خلیجِ فارس کے انتہائی حساس علاقے میں خفیہ معلومات اکٹھی کر رہا تھا کہ فضائی دفاعی نظام نے اسے بروقت نشانہ بنا لیا۔

ترجمان نے کہا کہ ایران اپنی فضائی اور سمندری حدود کی کسی بھی خلاف ورزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

عسکری حلقوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ڈرون طیاروں کی تباہی سے امریکی نگرانی کے نظام کو شدید دھچکا لگا ہے۔

موضوعات:
اشتہار