190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے تیاری کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت طلب کی تھی، تاہم عدالت نے ایک کیس کی تیاری کے لیے صرف ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے اپیلوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے۔
موضوعات:اسلام آباد ہائیکورٹ
اشتہار











