رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

راولپنڈی ٹیسٹ: بابر اعظم نے سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا

راولپنڈی ٹیسٹ: بابر اعظم نے سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا

راولپنڈی: پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ہمارے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کی سیریز کے بعد نئی ٹیم کو موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا، نوجوان کھلاڑیوں نے ملنے والے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور وہ نوجوان کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دینا چاہتے ہیں۔

پاکستانی کپتان نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں مختلف انداز سے اچھی کارکردگیاں سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ کن کنڈیشنز میں کھیلنا ہے، اس کا فیصلہ موسم اور وینیو دیکھ کر کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ مسلسل اچھی کارکردگی کے لیے میچز جیتنا ضروری ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد اور اچھا ماحول فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، ہم اچھے وقت سے سیکھتے ہیں لیکن مشکل وقت سے دگنا سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں، سری لنکا نے دوسری اننگز میں ہمیں سخت وقت دیا، لیکن پہلی اننگز میں سری لنکا کو 92 رنز پر آؤٹ کرنا ہمارے لیے ٹرننگ پوائنٹ تھا، اور سری لنکا کو جلد آؤٹ کرنے کے بعد ہماری کوشش تھی کہ طویل پارٹنر شپس قائم کریں۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا کی دوسری اننگز میں مینڈس اور دیگر بیٹرز کی پارٹنر شپ نے ہمیں مشکلات سے دوچار کیا تھا۔

بولرز کی کارکردگی

پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ چوتھے فاسٹ بولر کے پہلے اوور کے بعد ان فٹ ہونے سے باقی بولرز پر اضافی بوجھ پڑا تھا، تاہم ایک فاسٹ بولر کی کمی کے باوجود ہمارے بولرز نے غیر معمولی محنت اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔

حسن، رضوان اللہ اور عباس نے طویل اسپیلز کیے، تینوں فاسٹ بولرز کریڈٹ کے مستحق ہیں۔

قبل ازیں راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا، جو قومی ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اشتہار