اسسٹنٹ کمشنر بروری زوپش آغا کی زیرِ صدارت انتظامی امور کا اجلاس

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بروری زوپش آغا کی زیرِ صدارت تحصیل بروری کے انتظامی امور اور عوامی مسائل کے حل سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تحصیلدار، قانون گو اور پٹواریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقے کی مجموعی صورتحال، ریونیو امور اور عوام کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر بروری زوپش آغا نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے فوری اور مؤثر ازالے کو یقینی بنایا جائے، سرکاری امور میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دی جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت اور مسائل کا بروقت حل انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔











