رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

قلات: ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کا مغلزئی تا کوئنگ سڑک کے تعمیراتی کام کا دورہ

قلات: ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کا مغلزئی تا کوئنگ سڑک کے تعمیراتی کام کا دورہ
فائل فوٹو: قلات: ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کا مغلزئی تا کوئنگ سڑک کے تعمیراتی کام کا دورہ — تصویر: بشکریہ dailyindependent.com.pk

قلات: 20 نومبر۔ ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری نے BSDI پروگرام کے تحت مغلزئی تا کوئنگ بلیک ٹاپ سڑک کے تعمیراتی کام کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر ایس ڈی او روڈز انجینئر نوید موسیانی نے ڈپٹی کمشنر کو سڑک کے جاری تعمیراتی کام، پیش رفت اور دیگر تکنیکی امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے سڑک کے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا بغور جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ BSDI پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنا اور علاقے کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔

مغلزئی تا کوئنگ سڑک کی تعمیر سے علاقے کے عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات میں کمی آئے گی اور مقامی آبادی کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور کام کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔

اشتہار