رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی طلب تین سال میں نمایاں بڑھی

بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی طلب تین سال میں نمایاں بڑھی
فائل فوٹو: بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں درسی کتب کی طلب تین سال میں نمایاں بڑھی — تصویر: بشکریہ urdupoint.com

کوئٹہ: بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے ترجمان کے مطابق صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں گزشتہ تین سال کے دوران درسی کتب کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سرکاری تعلیمی اداروں کی بحالی، طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد اور تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت بلوچستان کے اقدامات کا واضح عکاس ہے۔

ترجمان کے مطابق بورڈ کو تعلیمی سال 2025 کے دوران سرکاری اسکولوں کے لیے 96 لاکھ درسی کتب کی طلب موصول ہوئی تھی، جبکہ تعلیمی سال 2026 کے لیے یہ تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 28 لاکھ تک پہنچ گئی۔ آئندہ تعلیمی سال 2027 کے لیے طلب میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور بورڈ کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 70 لاکھ درسی کتب کی طلب موصول ہوئی ہے۔

گزشتہ تین سال کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کی تعداد اور درسی کتب کی ضرورت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

غیر فعال اسکولوں کی بحالی اور داخلہ مہم

ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیم دوست وژن اور صوبائی حکومت کی تعلیمی ترجیحات کے تحت صوبے بھر میں غیر فعال سرکاری اسکولوں کو دوبارہ فعال بنانے اور وہاں تدریسی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کے نتیجے میں سینکڑوں سرکاری اسکول فعال ہو کر دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ بن چکے ہیں۔

یہ اقدام صوبے میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی، شرح خواندگی میں اضافے اور بچوں کو ان کی دہلیز پر تعلیم کی سہولت مہیا کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

ترجمان کے مطابق سال 2026 کے دوران محکمہ تعلیم کی شروع کردہ اسکول داخلہ مہم کو بھرپور انداز میں آگے بڑھایا گیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخلہ دلایا گیا۔ نئے داخل ہونے والے طلبہ بھی سرکاری نظام کے ذریعے فراہم کی جانے والی درسی کتب اور دیگر تعلیمی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔

اسکولوں کی بحالی اور داخلہ مہم کے مثبت نتائج کے باعث درسی کتب کی طلب میں اضافہ فطری امر ہے، جو سرکاری تعلیمی نظام پر عوامی اعتماد کی بحالی اور اس میں بہتری کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی تعلیمی اصلاحات کا بنیادی مقصد سرکاری اسکولوں کو فعال، معیاری اور قابل اعتماد تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنا، زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم کے دائرے میں لانا اور آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنا ہے۔ صوبائی حکومت کی سنجیدہ ترجیحات اور مسلسل کوششیں اس عزم کی عکاس ہیں کہ کوئی بھی بچہ تعلیم کے بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔

آئندہ تعلیمی سیشن کی تیاری

ترجمان بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے کہا کہ درسی کتب کی طلب میں مسلسل اضافے کے پیش نظر آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے کتابوں کی بروقت تیاری، طباعت، فراہمی اور تمام سرکاری اسکولوں تک ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی اور انتظامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاکہ نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طلبہ کو کتابوں کی عدم دستیابی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ ڈاکٹر گلاب خان خلجی کی قیادت اور نگرانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بورڈ کے افسران اور ملازمین کی انتھک محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث درسی کتب کی تیاری اور بروقت فراہمی کے عمل کو مؤثر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ بورڈ کی انتظامیہ آئندہ سیشن کے لیے بھی تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

ترجمان نے عزم ظاہر کیا کہ بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ حکومت بلوچستان اور محکمہ تعلیم کے اہداف کے حصول کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، تاکہ صوبے کے سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم ہر بچے کو معیاری درسی کتب کی بروقت دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

موضوعات:
اشتہار