رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° جزوی بادل 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

دکی: ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

دکی: 20 نومبر کو ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی دکی محمد یونس رضا، ضلعی محکموں کے سربراہان اور مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ترقیاتی منصوبوں اور کان کنوں کی حفاظت

اجلاس میں ضلع دکی میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) اور بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت جاری اسکیموں کی پیش رفت، تعمیراتی کاموں کے معیار اور بروقت تکمیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے درمیان باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے اور انتظامی امور میں درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے کان کنوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری حفاظتی آلات کی دستیابی اور حفاظتی اقدامات پر خصوصی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ بجلی کے واجبات کی کلیئرنس، بجلی سے متعلق مسائل اور دیگر متعلقہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تجاوزات اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اقدامات

ضلع بھر میں سرکاری و نجی اراضی پر قائم تجاوزات، غیر قانونی پٹرول پمپس، بجلی چوری، نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں، منشیات کی روک تھام اور غیر قانونی آبادکاری کے خلاف مؤثر کارروائیوں کو یقینی بنانے سے متعلق امور زیرِ بحث آئے۔ شرکاء نے ان غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں کھلی کچہریوں کے دوران عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے گئے فیصلوں اور ان پر عملدرآمد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ محکموں کو عوامی شکایات کے فوری ازالے اور جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی محکموں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، کان کنوں کی حفاظت، عوامی مسائل کا فوری حل اور قانون کی عملداری ضلعی انتظامیہ کی اہم ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری مستعدی اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں اور حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔

اشتہار