رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° جزوی بادل 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا
صفحہ اول› بلوچستان ›لورالائی

لورالائی: کمشنر ولی محمد بڑیچ کی ڈویژنل ہیڈز کو غیر حاضری اور تاخیر پر کارروائی کی ہدایت

لورالائی: کمشنر ولی محمد بڑیچ کی ڈویژنل ہیڈز کو غیر حاضری اور تاخیر پر کارروائی کی ہدایت

لورالائی: کمشنر لورالائی ڈویژن ولی محمد بڑیچ نے واضح کیا ہے کہ سرکاری فرائض میں غفلت، غیر حاضری اور عوامی مسائل کے حل میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران اور ملازمین پیشگی اطلاع اور مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر اپنا اسٹیشن نہ چھوڑیں، بصورت دیگر متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے یہ خیالات ڈویژنل ہیڈز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ظاہر کیے، جس میں مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

افسران کو ہدایات

کمشنر ولی محمد بڑیچ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں اور باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کریں۔ دوروں کے دوران جاری ترقیاتی کاموں کی تصاویر، پیش رفت اور کارکردگی پر مشتمل باقاعدہ رپورٹس مرتب کرکے پیش کی جائیں، جبکہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، احترام اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ عوامی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے اور ان کے فوری ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد مزید مستحکم ہو۔

ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

اجلاس کے دوران کمشنر نے تمام محکموں سے جاری اور مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات، تعمیراتی کاموں کی رفتار اور معیار سے متعلق رپورٹس طلب کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، فنڈز کا شفاف استعمال اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متعلقہ محکموں کے سربراہان کی اولین ذمہ داری ہے۔

اجلاس میں مختلف محکموں کو درپیش انتظامی مسائل اور دیگر امور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر کمشنر نے سرکاری بھرتیوں اور تقرریوں کے حوالے سے محکمہ خزانہ کی تصدیق کو لازمی قرار دیتے ہوئے واضح ہدایت کی کہ مالیاتی تصدیق کے بغیر کسی بھی قسم کی تقرری عمل میں نہ لائی جائے۔

کمشنر نے اجلاس کے اختتام پر افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری کی مؤثر فعالیت، اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور ترقیاتی عمل کی رفتار تیز کرنے کے لیے تمام محکموں کے سربراہان اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔

اشتہار