رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

وفاقی کابینہ کی خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی منظوری

وفاقی کابینہ کی خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی منظوری
فائل فوٹو: وزیراعظم آفس اسلام آباد کی عمارت — تصویر: بشکریہ prime-ministers-office.wheree.com

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے خیبرپختونخوا سے متعلق پانچ آرڈیننسز کے اجرا کی سمری منظور کر لی ہے، جس کے بعد صدرِ مملکت کی جانب سے ان آرڈیننسز کے جلد اجرا کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری سرکولیشن کے ذریعے دی۔

ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے پانچوں آرڈیننسز کی منظوری دے کر انہیں اجرا کے لیے صدرِ مملکت کو ارسال کیا تھا، جبکہ اب وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ان کے اجرا کا مرحلہ باقی ہے، جنہیں جلد جاری کیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، ترکیہ کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بیرقدار اور وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے۔ تینوں شخصیات نے کراچی سے اسلام آباد کا سفر ایک ساتھ کیا۔

ترک وزیر توانائی الپ ارسلان بیرقدار کی آمد کو دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے تناظر میں اہمیت حاصل ہے، تاہم ان کی آمد کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

اشتہار