رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

ایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلب

ایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلب
فائل فوٹو: پینٹاگون کی عمارت — تصویر: بشکریہ ویکی پیڈیا

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ پر امریکا کے براہِ راست فوجی اخراجات بڑھ کر اڑتالیس اعشاریہ تین ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

تاہم اس رقم میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ شامل نہیں ہے۔

پینٹاگون کے بجٹ اہلکار آرتھر ملر نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو تازہ اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس خطیر رقم میں فوجی آپریشنز، گولہ بارود اور جنگی سازوسامان کے اخراجات شامل ہیں۔

سینیٹر الزبتھ وارن نے انکشاف کیا کہ ایرانی جہاز رانی کی امریکی بحری ناکہ بندی پر یومیہ 32.5 ملین ڈالر لاگت آ رہی ہے، جبکہ بحرین میں امریکی بحری ہیڈکوارٹرز پر ایرانی حملے سے 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوا۔

ارکانِ کانگریس نے پینٹاگون کو تمام تباہ شدہ تنصیبات کا مکمل مالیاتی ریکارڈ پیش کرنے کا پابند بنا دیا ہے۔

موضوعات:
اشتہار