رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

بلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہے

بلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہے
فائل فوٹو: بلاول بھٹو زرداری — تصویر: بشکریہ geo.tv

کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جب بھی وزیراعظم شہباز شریف معاشی بحران سے نمٹنے کا منصوبہ بناتے ہیں تو "ایک وزیر" کھڑا ہو کر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہے۔ وہ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے اور خطے میں جنگ جیسی صورتحال ہے۔ ان کے بقول جنگ کا معاشی بوجھ پاکستان کا ہر شہری اپنے کندھوں پر اٹھا رہا ہے اور انہوں نے اپنی زندگی میں اتنا مشکل معاشی وقت نہیں دیکھا۔

بلاول بھٹو کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ ابھی دکھائی نہیں دیتا اور معاشی بحران سے نکلنے میں خاصا وقت لگے گا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ ان کی جماعت دو بار شہباز شریف کو وزیراعظم بنا چکی ہے اور ایک بار کابینہ میں ان کے ساتھ کام کر چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے اور بنیادی اشاریے مستحکم کرنے پر فخر کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جنگ شروع ہونے پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے امن کے لیے سخت محنت کی، تاہم انہیں معاشی بحران پر توجہ دینے کا موقع نہیں دیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو اختلافات کے باوجود پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

اشتہار