مولانا فضل الرحمن: تمہاری جیلیں ختم ہو جائیں گی، ہمارے کارکن ختم نہیں ہوں گے

پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ہم مشتعل مزاج لوگ نہیں ہیں، ہم بڑے طریقے اور حکمت کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔
امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کارکنان سے مختصر خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ جہاں تم کھڑے ہو، وہیں رک جاؤ۔ اگر آپ نہیں رکیں گے تو پھر ہم سڑکوں پر آئیں گے، اگر آپ پھر بھی نہیں رکیں گے تو ہم جیلوں میں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمہاری جیلیں ختم ہو جائیں گی، ہمارے کارکن ختم نہیں ہوں گے۔ ہم مقابلہ کریں گے، سیاسی میدان میں کریں گے اور سیاسی رویوں کے ساتھ کریں گے۔
انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ آپ لوگ متحد رہیں، متفق رہیں، ایک صف میں رہیں، کسی کا باپ بھی آپ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، ہم ان کی طاقت کو خاکستر کرکے رہیں گے۔
اشتہار











