ایران: میزائلوں کی تعیناتی پر کسی بیرونی پابندی کا سامنا نہیں، پاسدارانِ انقلاب

تہران: ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی فضائی و میزائل فورس کے سینیئر کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی بلالی نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے جدید میزائلوں کی تیاری اور ان کی تعیناتی پر ایران کو کسی قسم کی بیرونی پابندی یا رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔
تہران سے جاری سرکاری بیان میں ایرانی کمانڈر نے واضح کیا کہ ملک کی مسلح افواج خطے میں کسی بھی ممکنہ جارحانہ کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر چوکس و تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل یونٹس کی انگلیاں ہر وقت ٹریگر پر ہیں۔ اگر دشمن نے کوئی مہم جوئی کی تو خطے میں جہاں بھی اس کے فوجی اڈے یا مفادات موجود ہوں گے، انہیں تباہ کن جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عسکری مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اس سخت عسکری اعلان نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو ایک نئے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے۔
اعتماد ڈیسک
موضوعات:ایران
اشتہار











