ڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان

ڈیرہ مراد جمالی: ڈیرہ مراد جمالی کے قریب کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس کے مطابق ٹرین کے گزرنے کے بعد ہونے والے دھماکے سے ریلوے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق واقعہ منگولی پولیس تھانے کی حدود بیر چوکی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے یہ کارروائی کی۔
واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئیں، علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
کبیر افغان کا کہنا ہے کہ پشتون دشمن طرز عمل کے خلاف سخت عوامی احتجاج کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ ان کے مطابق فارم 47 کی حکومت کو گیس لوڈ شیڈنگ، پریشر میں کمی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
اشتہار











