رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 19° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:57مغرب 17:33عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
رانا ثنا اللہ کی صدر زرداری سے اپیل: نئے صوبوں پر بحث تعمیری رکھنے کے لیے بیٹوں کو سمجھائیںسعودی اتحاد کا جیزان میں حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰمیرعلی میں آپریشن، خواتین کے بھیس میں رکشے پر فرار کی کوشش کرنے والے دہشت گرد ہلاک: سیکیورٹی ذرائعڈیرہ مراد جمالی: جعفر ایکسپریس کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام، ریلوے ٹریک کو جزوی نقصانبلاول بھٹو کا شکوہ: وزیراعظم معاشی منصوبہ لائیں تو ایک وزیر اپنا ایجنڈا سامنے رکھ دیتا ہےراولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے روز 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعیناتپاکستان اور ترکیہ کے توانائی تعاون میں نیا باب، سمندری علاقوں میں تیل و گیس کا سروےافغانستان میں دہشت گرد گروہوں سے رکن ممالک کو شدید خطرات: سلامتی کونسل کی سربراہویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان ویمن ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکستایران کے خلاف جنگ پر امریکی اخراجات 48 ارب ڈالر سے تجاوز، پینٹاگون سے حساب طلبمحمد عباس: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی خوش آئند ہےنیٹ فلکس سیریز ‘جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو’ کا پہلا ٹریلر 24 نومبر کو ریلیز ہوگا

ڈی ای او چمن کا اچانک دورہ، بند اسکول پر وضاحت طلب، انکوائری کمیٹی تشکیل

ڈی ای او چمن کا اچانک دورہ، بند اسکول پر وضاحت طلب، انکوائری کمیٹی تشکیل
تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

چمن: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چمن اشوک کمار راجپوت نے ضلع کے مختلف تعلیمی اداروں کا اچانک دورہ کیا، جہاں تعلیمی سرگرمیوں، اساتذہ کی حاضری، تدریسی عمل، صفائی ستھرائی اور مجموعی انتظامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول بند پایا گیا

دورے کے دوران گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول حاجی حبیب اللہ شادیزئی بند پایا گیا اور اسکول کے مرکزی دروازے پر تالا لگا ہوا تھا۔ اس پر ڈی ای او نے شدید برہمی اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسکول میں تعینات دونوں خواتین اساتذہ کو وضاحت جمع کرانے کی ہدایت جاری کی، جبکہ معاملے میں مزید محکمانہ کارروائی کے لیے کیس اعلیٰ حکام کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گورنمنٹ مڈل اسکول کلی سیف اللہ خان کا معائنہ

گورنمنٹ مڈل اسکول کلی سیف اللہ خان کے دورے کے موقع پر ڈی ای او نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، طلبہ کی تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں اور سیکھنے کے عمل کا جائزہ لیا اور اساتذہ کی حاضری بھی چیک کی۔ اس دوران اسکول میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور مجموعی انتظامی امور پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اسکول کے ہیڈ ماسٹر مسٹر عبدالناصر غیر حاضر پائے گئے، جنہیں اس سلسلے میں وضاحت جاری کر دی گئی۔ مزید برآں، اسکول کی مجموعی صورتحال، انتظامی معاملات اور تعلیمی کارکردگی کی جانچ پڑتال کے لیے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قاری عبدالاحد کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جسے تمام متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لے کر ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی ای او اشوک کمار راجپوت نے واضح کیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بروقت حاضری، معیاری تدریسی عمل، صفائی ستھرائی اور نظم و ضبط پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو فعال بنانا، طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنانا اور سرکاری فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق محکمانہ کارروائی عمل میں لانا محکمہ تعلیم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

ڈی ای او چمن اشوک کمار راجپوت گورنمنٹ مڈل اسکول کلی سیف اللہ خان میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور تدریسی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں — Two images show the district education officer sitting at a wooden desk reviewing records with school staff and an elderly man at a government middle school.
ڈی ای او چمن اشوک کمار راجپوت گورنمنٹ مڈل اسکول کلی سیف اللہ خان میں طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں اور تدریسی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں — Two images show the district education officer sitting at a wooden desk reviewing records with school staff and an elderly man at a government middle school.
ڈی ای او چمن نے غیر حاضر ہیڈماسٹر کو وضاحت جاری کرتے ہوئے اسکول کی صورتحال کی جانچ کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی — Several men stand inside a school classroom during an inspection, with a student seated at a desk on the right.
ڈی ای او چمن نے غیر حاضر ہیڈماسٹر کو وضاحت جاری کرتے ہوئے اسکول کی صورتحال کی جانچ کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی — Several men stand inside a school classroom during an inspection, with a student seated at a desk on the right.

تصویر: بشکریہ ڈی جی پی آر بلوچستان

اشتہار