رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° صاف 20° / 9°فجر 05:40ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
مستونگ: وزیر اعلیٰ بگٹی کا 15 دہشتگردوں کے خاتمے پر اطمینان، کارروائیاں جاری رکھنے کا عزمنئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا میران شاہ دورہ، دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کا عزم

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا میران شاہ دورہ، دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کا عزم
فائل فوٹو: فیلڈ مارشل عاصم منیر — تصویر: بشکریہ reuters.com

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فیلڈ مارشل کو دہشت گردی کے خلاف حاصل کامیابیوں کو مستحکم کرنے اور علاقے میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور مادرِ وطن کے دفاع و سلامتی کے لیے ان کی اعلیٰ سطح کی تیاری، پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خیبرپختونخوا پولیس کی بہادری کو سراہتے ہوئے اسے ایک بہادر صفِ اول کی فورس قرار دیا۔ انہوں نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس کی ثابت قدمی اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے دہشت گردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور خیبرپختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

میران شاہ آمد پر کور کمانڈر پشاور نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔

اشتہار