رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 9° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ
صفحہ اول› بلوچستان ›مستونگ

مستونگ: وزیر اعلیٰ بگٹی کا 15 دہشتگردوں کے خاتمے پر اطمینان، کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

مستونگ: وزیر اعلیٰ بگٹی کا 15 دہشتگردوں کے خاتمے پر اطمینان، کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم
فائل فوٹو: مستونگ: وزیر اعلیٰ بگٹی کا 15 دہشتگردوں کے خاتمے پر اطمینان، کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم — تصویر: بشکریہ app.com.pk

کوئٹہ: 21 نومبر کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیوں کے دوران 15 دہشتگردوں کے خاتمے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں امن دشمن عناصر کے خلاف ریاست کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفتنہ تھری کے تحت مستونگ میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران دہشتگردوں کا خاتمہ، ان کے متعدد ٹھکانوں کی تباہی اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی اہم کامیابیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشتگردوں سے مکمل کلیئر کرانا بھی قابل تحسین پیش رفت ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کا قیام، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ حکومت کے بنیادی اہداف میں شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے مثال عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا مظاہرہ کیا ہے، جس پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں دہشتگردی اور تشدد کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے عناصر کے لیے کوئی گنجائش نہیں، آخری دہشتگرد کے خاتمے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اشتہار