افزودہ یورینیم ایران سے باہر نہیں جائے گا، عباس عراقچی کا دوٹوک مؤقف

تہران: ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے ہر معاہدہ قابلِ قبول نہیں ہے، اور افزودہ یورینیم کی ایران سے بیرونِ ملک منتقلی تہران کے لیے واضح سرخ لکیر ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ایران ایسے اچھے، باعزت اور پائیدار معاہدے کا خواہاں ہے جو اس بات کی مکمل ضمانت دے کہ مستقبل میں تنازع یا جنگ کا کوئی نیا دور شروع نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جوہری مواد سے متعلق ثالثوں کی بعض تجاویز قابلِ غور ہیں، جن کے ذریعے ملکی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے قابلِ قبول حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے واشنگٹن کی سنجیدگی درکار ہے۔ اگر امریکی قیادت یقین دہانیوں پر عملدرآمد مکمل کرتی ہے تو اگلے ہی روز آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی۔
اشتہار











