رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 12° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ

جیمز بانڈ کے انتخاب میں جیف بیزوس کا کردار، رابرٹ پیٹنسن کا اسکرین ٹیسٹ

جیمز بانڈ کے انتخاب میں جیف بیزوس کا کردار، رابرٹ پیٹنسن کا اسکرین ٹیسٹ
فائل فوٹو: ایمازون کے بانی جیف بیزوس — تصویر: بشکریہ inc.com

ہالی ووڈ: مشہور فلمی سیریز جیمز بانڈ کے نئے ہیرو کے انتخاب سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اگلے جیمز بانڈ کے انتخاب کے عمل میں براہِ راست شریک تھے اور اداکار رابرٹ پیٹنسن کے انتخاب میں ان کا بھی کردار رہا۔

جیف بیزوس نے سیمافور کی سلیکون ویلی اینڈ دی ورلڈ کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جیمز بانڈ کے کردار کے لیے ابتدائی طور پر اداکاروں کی ایک بڑی فہرست تیار کی گئی تھی، جسے بعد میں مختصر کر کے پانچ امیدواروں تک محدود کر دیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پانچوں امیدواروں کے اسکرین ٹیسٹ لیے گئے، جن میں انہیں مکمل ملبوسات، حقیقی فلمی سیٹس اور دیگر اداکاروں کے ساتھ مختلف مناظر میں اداکاری کرنا تھی۔ ہر امیدوار سے تین مختلف مناظر کی عکس بندی کروائی گئی، جس کے بعد انہوں نے فلم کے ہدایت کار ڈینس ویلینیو اور دیگر فیصلہ سازوں کے ساتھ ان ٹیسٹ ویڈیوز کا جائزہ لیا۔

رابرٹ پیٹنسن کا انتخاب

جیف بیزوس کے مطابق رابرٹ پیٹنسن کے انتخاب کے حوالے سے ابتدائی طور پر کچھ تحفظات موجود تھے، کیونکہ وہ پہلے ہی عالمی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ فلم سازوں کے ایک حلقے کی رائے تھی کہ کسی نسبتاً کم معروف اداکار کو موقع دیا جائے تاکہ جیمز بانڈ کا کردار اس کے لیے عالمی شہرت کا ذریعہ بن سکے۔

تاہم جیف بیزوس کے مطابق اسکرین ٹیسٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ سازوں نے رابرٹ پیٹنسن کی پرفارمنس سے متاثر ہو کر ان کے انتخاب پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ رابرٹ پیٹنسن کی اداکاری میں کچھ خاص بات تھی، جسے دیکھ کر واضح ہو گیا کہ وہ جیمز بانڈ کے کردار کے لیے موزوں انتخاب ہیں۔

موضوعات:
اشتہار