رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 20° / 8°فجر 05:39ظہر 12:18عصر 15:56مغرب 17:33عشا 18:56
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
نئے صوبوں پر ریفرنڈم کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے، شیخ وقاص اکرممٹی کا تیل، جیٹ فیول اور ایل ڈی او سستے، نئی قیمتوں کا اطلاق 21 نومبر سےمستونگ: آپریشن ردالفتنہ 3 میں مزید 15 دہشت گرد ہلاک، چار علاقے کلیئرٹرمپ کا ایران سے دیرپا معاہدے پر زور، ایف-16 پر ایرانی دعوے کی سینٹکام نے تردید کر دیشایان بشیر اور راشد بھٹی کا پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا اعلانآئی ٹی ایف ورلڈ ٹینس ماسٹرز: خرم امتیاز نے منگولیا کے حریف کو شکست دے دیحکومت کی پی ٹی آئی کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی دعوت، برابر نمائندگی کا مطالبہ مستردنادیہ افغان لاہور چھوڑ کر کراچی منتقل ہو رہی ہیںپہلا ٹی 20: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دیایران کا آبنائے ہرمز میں ایک اور امریکی جاسوس ڈرون مار گرانے کا دعویٰجونیئر ٹینس چیمپئن شپ اسلام آباد میں اختتام پذیر، پاکستانی جوڑی ڈبلز کا ٹائٹل جیت گئیایران تنازع طول پکڑا تو امریکی جنگی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے: سینٹرل کمانڈ کا انتباہ

کراچی میں اسٹائل رن وے فیشن شو سیزن 19 کا انعقاد

کراچی میں اسٹائل رن وے فیشن شو سیزن 19 کا انعقاد

کراچی: اسٹائل رن وے فیشن شو پاکستان کے سیزن 19 (SRF19) کا انعقاد کراچی کے کلاک ٹاور میں کیا گیا، جس کا اہتمام ضیا ظفر نے کیا۔

شرکا اور ملبوسات

فیشن شو میں مختلف معروف ڈیزائنرز کے ملبوسات پیش کیے گئے، جبکہ نامور مرد و خواتین ماڈلز نے ریمپ پر جلوے دکھائے۔ ایونٹ میں بشریٰ شکیل، مصطفی شیخ، دی ووون کوڈ اور انعمتہ برائیڈل کے تیار کردہ ملبوسات پیش کیے گئے۔

خواتین ماڈلز میں سنیتا مارشل، زہرہ عامر، سباحت سرہندی، بینیتا ڈیوڈ، سدرہ ساجد، سارہ عمیر، ردا خان اور زینب فاطمہ شامل تھیں۔ مرد ماڈلز میں فوزان خان، شعیب حسن، علی رضا، حمزہ عرفات، کامران بخت، احمد عادی، وقاص علی اور شرجیل احمد نے حصہ لیا۔

فیشن شو کے بیک اسٹیج آفیشل جیولری ڈیزائنر کے فرائض جنید اقبال کی جانب سے امیج جیولرز نے انجام دیے، جبکہ بیک اسٹیج آفیشل میک اپ ٹیم کے طور پر سیمی بیوٹی سیلون نے خدمات فراہم کیں۔

آراء

اس موقع پر جنید اقبال نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جیولری کے نئے ڈیزائن متعارف کرائے جائیں۔ اس طرح کے فیشن شوز سے ملک کی فیشن انڈسٹری کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جیولری کلیکشن خواتین میں بہت مقبول ہے۔

سیمی بیوٹی سیلون کی اونر نے کہا کہ وقت کے ساتھ میک اپ کے شعبے میں جدت آ رہی ہے۔ ان کا ادارہ صارفین کے لیے معیاری مصنوعات متعارف کرا رہا ہے اور اس بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ میک اپ مصنوعات جلد پر مضر اثرات مرتب نہ کریں۔

ڈیزائنر بشریٰ شکیل نے کہا کہ وہ ہمیشہ نئی ورائٹی متعارف کرانے پر توجہ دیتی ہیں اور موسم کی مناسبت سے ملبوسات تیار کرتی ہیں۔

اشتہار