شادی کروں گا تو دھوم دھام سے کروں گا، عاصم اظہر نے افواہوں کی تردید کر دی

کراچی: گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی ان تصاویر اور ویڈیوز پر ردِعمل ظاہر کر دیا، جنہیں دیکھ کر مداحوں کو گمان ہونے لگا تھا کہ انہوں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔
انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے عاصم اظہر نے زیرِ گردش قیاس آرائیوں کی وضاحت کی ہے۔
گلوکار نے بتایا کہ یہ مناظر ایک شوٹ کے دوران فلمائے گئے تھے، جنہیں سیٹ پر موجود کسی شخص نے لیک کر دیا۔ انہوں نے لکھا: «یہ شوٹ تھا، سیٹ سے کسی نے تصاویر لیک کر دیں، اب کیا کر سکتے ہیں۔»
گلوکار نے ان تصاویر کو تشہیری حربہ قرار دینے سے متعلق قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے اسٹنٹس کا شوق نہیں، ان شاء اللہ جب شادی ہو گی تو دھوم دھام سے ہو گی۔
موضوعات:پاکستانی شوبز
اشتہار











