گوادر: ویسٹ بے پر ماہی گیروں کا شیڈ مکمل، 49 لاکھ 91 ہزار روپے لاگت

گوادر: 18 نومبر کو بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) پروگرام کے تحت ویسٹ بے گوادر میں ماہی گیروں کی سہولت کے لیے شیڈ کی تعمیر کا ترقیاتی منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
اس منصوبے پر 49 لاکھ 91 ہزار روپے لاگت آئی ہے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، حکومت بلوچستان کی زیر نگرانی مکمل ہونے والے اس منصوبے کا مقصد ماہی گیروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور ان کے لیے مناسب سہولت گاہ کی فراہمی ہے۔
یہ منصوبہ گوادر میں ماہی گیروں کی سہولیات میں بہتری اور مقامی ترقیاتی ضروریات کی تکمیل کی جانب ایک پیش رفت ہے۔
اشتہار











