رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 18° جزوی بادل 21° / 8°فجر 05:37ظہر 12:17عصر 15:57مغرب 17:34عشا 18:57
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
آبنائے ہرمز میں اماراتی کمپنی کے جہاز پر حملہ، ایک اہلکار لاپتا، 11 زخمیسندھ میں خون بہا تو ذمہ دار بلاول بھٹو ہوں گے: مصطفیٰ کمالدشمن کی کارروائی پر جواب زیادہ سخت ہوگا، جغرافیائی حدود کا پابند نہیں: ایرانی فوجنجکاری کمیشن اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے انضمام کی تیاریبحرین اور کویت پر ایرانی حملے خطرناک کشیدگی کا باعث: قطری وزارت خارجہبلاول بھٹو: گزشتہ روز کچھ زیادہ سچ بول دیا، تنقید کرنے والوں کو جوابامریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ تل ابیب پہنچ گئے، اسرائیلی فوجی قیادت سے ملاقاتبیرسٹر گوہر کا چیف جسٹس سے مطالبہ: انصاف ہوتا ہوا نظر آئے، دنیا عدالتوں کو دیکھ رہی ہےلٹن داس ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 8 شکار کرنے والے پہلے وکٹ کیپر بن گئےموبائل ایپ سے قرضوں پر شرحِ منافع میں 67 فیصد کمیبابراعظم کو صرف ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہے: یونس خانشفقت امانت علی کا خون کے سرطان میں مبتلا ہونے کا انکشاف

گنز میں گرلز مڈل اسکول کی مرمت پاکستان کوسٹ گارڈز کے تعاون سے جاری

گنز میں گرلز مڈل اسکول کی مرمت پاکستان کوسٹ گارڈز کے تعاون سے جاری
فائل فوٹو: گنز (فائل فوٹو) — تصویر: بشکریہ www.gda.gov.pk

گنز (گوادر): صوبائی حکومت بلوچستان کی تعلیمی پالیسی کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور تعلیمی ماحول کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ضلع گوادر کے ساحلی علاقے گنز میں گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول کی خستہ حال عمارت کی تزئین و مرمت کا کام محکمہ تعلیم کی کاوشوں اور پاکستان کوسٹ گارڈز کے تعاون سے جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) گوادر زرآتون نے اسکول کا دورہ کیا اور عمارت کی خستہ حالی، فرنیچر کی عدم دستیابی اور طالبات کو درپیش تعلیمی مسائل کا جائزہ لیا۔ جائزہ لیتے ہوئے بہتری کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا گیا۔

مقامی نمائندوں کے ساتھ مشاورت کے بعد پاکستان کوسٹ گارڈز سے باضابطہ رابطہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں اسکول کی مرمت و تزئین کا کام شروع ہوا۔

اسکول کی ماضی اور موجودہ تصاویر عمارت میں آنے والی نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ طالبات کے لیے فرنیچر کی فراہمی بھی زیر غور ہے۔

یہ پیش رفت محکمہ تعلیم، مقامی نمائندوں اور معاون اداروں کے باہمی تعاون کی مثال ہے، جس کا مقصد بچیوں کو بہتر، محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنا اور علاقے میں تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

اشتہار