رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 11° جزوی بادل 18° / 9°فجر 05:33ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:37عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیاترک صدر اردوغان کی ایرانی صدر پزشکیان سے ملاقات، مذاکرات جلد بحال کرنے پر زورطارق فضل چودھری: بانی پی ٹی آئی کی صحت کو کچھ ہوا تو ہم ذمہ دار ہوں گےایران: مجلسِ خبرگانِ رہبری کا این پی ٹی سے دستبرداری اور دفاعی نظریے پر نظرِ ثانی کا مطالبہعلی عظمت کی چکوٹھی بارڈر پر دل دل پاکستان کی پرفارمنس، ویڈیو وائرلمسجد الحرام کے قریب حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائل سعودی فضائی دفاع نے تباہ کر دیےعمران خان کی دو بہنیں عظمیٰ خان اور نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل سے رہاایران کے ساتھ جنگ میں مکمل فتح چاہتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپنئے صوبوں پر عوامی رائے لینا بہترین حل ہے: محسن نقویاینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ عہدے سے الگ، کولیٹ کریس عبوری سربراہ مقررمستونگ: این 25 پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 شہری شہیدرونالڈو کا ٹی وی انڈسٹری میں قدم، پہلی سیریز ’Day 1s‘ کی پروڈکشن شروع

محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیا

محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیا
محسن نقوی کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے 59 منٹ ملاقات، نئے صوبوں کے ریفرنڈم پر اعتماد میں لیا — تصویر: بشکریہ ایکسپریس

نوابشاہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جو تقریباً 59 منٹ جاری رہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ لاہور سے اچانک خصوصی طیارے کے ذریعے نوابشاہ پہنچے اور ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤس گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات میں محسن نقوی نے ایک اہم شخصیت کا پیغام صدر تک پہنچایا۔ اس دوران نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے معاملے پر صدر کو اعتماد میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے جے یو آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے بھی صدر زرداری سے گفتگو کی۔ ملاقات کے بعد وہ زرداری ہاؤس سے واپس ایئرپورٹ روانہ ہو گئے۔

زرداری ہاؤس کے ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ معاملات بات چیت سے حل کیے جائیں۔ ملاقات میں 16 دسمبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس اور 28ویں آئینی ترمیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اشتہار