رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسے انہوں نے بچپن میں مجھے پالا بنی اسرائیل ۲۴
کوئٹہ 8° صاف 17° / 8°فجر 05:34ظہر 12:16عصر 16:00مغرب 17:36عشا 18:59
بلوچستان کی آواز، اکتوبر 1970 سےکوئٹہ سے شائع ہونے والا روزنامہ · ایڈیٹر انچیف: جاوید احمد · ایڈیٹر: کامران جاوید
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاقلاہور: الیکٹرک بس میں لڑکی کو دھکا دینے والا کنڈکٹر گرفتار، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹسہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی کارکردگی پر اطمینانامریکا کا ایرانی دعویٰ مسترد: بحرین کی جانب دو ڈرون مار گرائے، ایران کا امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰپی ایس ایل 12: راولپنڈیز نے ایڈم ووجز کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیامنرلز انویسٹمنٹ فورم اختتام پذیر، 13 معاہدے طے، وزیراعظم کا خام معدنیات کی برآمد ختم کرنے پر زورحکومت کا سکوک بانڈز کیلئے ایسٹ رجسٹری کمپنی بنانے کا فیصلہاسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم، وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطلپٹرولیم لیوی میں ایک روپے 65 پیسے فی لیٹر کمی، پیٹرول پر لیوی 63 روپے 64 پیسےصدرِ مملکت آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت سے ملاقاتیں متوقعہفتہ وار مہنگائی میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصدایمرجنگ نیشنز ٹرافی: پاکستان ویمن ٹیم نے تھائی لینڈ کو 24 رنز سے ہرا دیا

راولپنڈی ٹیسٹ: 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات

راولپنڈی ٹیسٹ: 6 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات
فائل فوٹو: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے دوران پولیس سیکیورٹی — تصویر: بشکریہ urdupoint.com

راولپنڈی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

تقریباً 6 ہزار افسران و اہلکار سیکیورٹی اور ٹریفک ڈیوٹی پر تعینات ہیں، جبکہ سینئر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر ڈیوٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں۔

اسٹیڈیم کے اطراف روف ٹاپس پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ نگرانی جاری ہے۔

مؤثر مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، اور تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ فورس اور ڈولفن اسکواڈ اسٹیڈیم کے گردونواح میں مسلسل گشت کر رہے ہیں۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع ٹریفک پلان نافذ کیا گیا ہے اور ٹیسٹ میچ کے پرامن انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔

اشتہار